نئی دہلی،17جنوری(ایجنسی) مرکزی وزیر ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر کا انتقال ہوگیا ہے۔سنندا کی نعش جمعہ کودہلی کے ایک ہوٹل میں ملی۔سنندا ہوٹل میں رہ رہیں تھیں۔کمرے کے بستر پر سننا کی نعش ملی۔سنندا کی موت کسطرح ہوئی ابھی اسکا پتہ نہیں چل سکا۔ٹی وی نیوز چینل
کے مطابق ششی تھرور دہلی میں ہی موجود ہیں۔ٹوئیٹر پر پاکستانی صحافی مہر ترار کولیکر چھیڑے تنازعہ کے بعد جمعرات کوہی تھرور اور سنندا نے مشترکہ بیان جاری کیا تھا کہ دونوں خوش ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سنندا دہلی کے ہوٹل لیلا کے کمرہ نمبر 345میں ٹہری ہوئی تھیں وہ جمعرات کو یہاں آئی تھیں۔پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔